ٹرمپ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران سے براہ راست بات چیت کرنا زیادہ تیز اور مؤثر عمل ہو گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مصالحت کاروں کے ذریعے بات چیت کے بجائے براہ راست مذاکرات ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، جو کہ ایک کامیاب سفارتی عمل کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ابھی تک مصالحت کاروں کو استعمال کرنا چاہتا تھا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اب ایران براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہو گا۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ ایران اس پیشکش پر غور کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست بات چیت کا آغاز ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے جوہری معاہدے پر خط کا جواب دے دیا

اس پیشکش کے بعد عالمی سطح پر ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں ممکنہ تبدیلیوں اور مذاکرات کی دوبارہ بحالی کی توقعات بڑھ گئیں ہیں۔

Scroll to Top