راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی شاندار افتتاحی تقریب آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سجے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اس ایونٹ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا، جس میں معروف صوفی موسیقی کی ماہر عابدہ پروین کی پرفارمنس سمیت ینگ اسٹارز کی پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔
افتتاحی تقریب کے بعد شام 8:30 بجے سے لیگ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں لیگ کے میچز 4 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے، جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہیں۔ اس بار کے ایڈیشن میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ 18 مئی تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
کرکٹ کے شائقین کی نظریں آج کے افتتاحی میچ پر مرکوز ہوں گی، جس میں ایک طرف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہے جو پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن ہے اور دوسری طرف لاہور قلندرز ہے، جس کا مقصد اپنی شکست کے سلسلے کو روکنا ہوگا۔
اس شاندار ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور شائقین کرکٹ کو ایک یادگار ٹورنامنٹ کا منتظر رہنا ہے۔





