حماس کا مذاکراتی وفد جنگ بندی مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچ گیا

حماس کا مذاکراتی وفد جنگ بندی مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچ گیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا اعلیٰ سطح وفد جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کے لیے مصرکے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا ہے، وفد کی قیادت حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حماس کا وفد قطری اور مصری ثالثوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا تاکہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے ممکنہ جنگ بندی کی راہ ہموار کی جا سکے۔

حماس نے ایک بار پھر امریکا کو غزہ میں اسرائیلی مظالم کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے، تنظیم کے مطابق امریکی کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی کھلی حمایت اور عسکری مدد، غزہ میں جاری وحشیانہ جرائم کو مزید ہوا دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ سے اظہارِ یکجہتی، 10 لاکھ بنگلہ دیشیوں کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا عہد

مذاکراتی عمل ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ میں انسانی بحران اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے اور عالمی برادری جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دے رہی ہے۔

Scroll to Top