حافظ حسین احمد کی وفات سے حسین یادوں کا باب ختم ہوگیا ، فضل الرحمان

پہلگام واقعہ: بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے سے گریز کرے، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق اپنا ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اپنی غلطیوں کو چھپانے اور اپنے گناہوں سے اپنے لوگوں کی نظر ہٹانے کے لئے پاکستان پر الزام لگانا بڑا آسان ہے۔ بھارت اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی جانب سے اس حوالےابھی واضح موقف آنا باقی ہے اس لئے ریاست کی جانب سے واضح موقف سامنے آنے تک جذباتی ردعمل سے گریز کرنا چاہئے۔

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل اور بلوچستان اسمبلی سے حال ہی میں منظور ہونے والے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علما اسلام کے جن ممبران نے مذکورہ بل کی حمایت میں ووٹ دیا ہے ان سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے اور اگر تسلی بخش وضاحت موصول نہ ہوئی تو ان کی رکنیت منسوخ کردی جائے گی۔

گرینڈ اپوزیشن کے قیام سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ باقاعدہ اتحاد کیلئے ہمارا جنرل کونسل ابھی امادہ نہیں ہے تاہم، ہم باہمی رابطوں کو برقرار رکھیں گے اور اگر مشترکہ امور پر مذہبی جماعتوں یا پارلیمانی اپوزیشن کے ساتھ اشتراک عمل کی ضرورت ہو تو اس کیلئے فیصلہ جممعیت علماء اسلام کی شورہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام نے 2018 کے الیکشنز کو دھاندلی زدہ قرار دئیں تھے اور یہی موقف ہمارا 2024 کے الیکشنز پر بھی ہے انھوں نے کہا کہ دھاندلی کے مقابلے میں بننے والی حکومتیں چاہے وہ صوبوں میں ہو یا وفاق میں ہو، وہ عوام کی جان و مال کی تخفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں،انھوں نے کہا کہ قوم کو جلد از جلد شفاف انتخابات کی ضرورت ہے۔ مولانا فضلی رحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اپنے ہی پلیٹ فارم سے سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Scroll to Top