وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا۔
نجی ٹی وی آج نیوز کوزرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس کل شام 4 بجے طلب کیا تھا۔
اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جانی تھی اور پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر مشاورت ہونا تھی۔
یہ بھی پڑھیں:گجرات کے قصائی کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں،عطاتارڑ
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے تیاریوں پر بھی غور کیا جانا تھا۔





