سائبر اٹیک کے ذریعے ہندوستان کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کردیا گیا

ہندوستان میں ایک بڑے سائبر اٹیک کے نتیجے میں ملک کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا گیا ہے،

جس کے باعث متعدد ریاستوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ یہ حملہ بھارتی توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتا ہوا شدید نوعیت کا تھا۔

دوسری طرف پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے مختلف اہداف پر حملے جاری ہیں۔ ان حملوں کا آغاز پاکستان کے آپریشن “بنیان مرصوص” سے ہوا ہے۔

پاکستان نے بھارت کے بیاس علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا ہے، جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ پٹھان کوٹ اور ادھم پور ایئرفیلڈز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی جوابی کارروائی، ادھم پور ایئربیس اور پٹھانکوٹ ایئر فیلڈ مکمل طور پر تباہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان تمام بیسز کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، جن سے پاکستان کے عوام، مساجد اور دیگر مقامات پر حملے کیے گئے تھے۔

Scroll to Top