پشاور کے علاقے سوزیزئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ3زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ انقلاب کی حدود سوڑیزیی پایاں میں اراضیات سے حسنین جس کی عمر 4 سے5 سال ہے کو ہینڈ گرنیڈ ملا جسے وہ اپنے گھر لے گیا۔
گھر لانے پر دستی بم پھٹ گیا جس نتیجے میںعاطف عمر 22 سال ،عمران 18 سال،حسنین 4سے5 سال اور مسماہ (ش) عمر 40 سال لگ کر زخمی ہو گئے ہیں ۔
زخمیوںکو فوری طوپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ایک زخمی عاطف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنیوالے5200 افراد کی نشاندہی ہوچکی
مقامی پولیس نے اطلاع ملتے ہی بی ڈی یو کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھی کرکے تفتیش شروع کردی۔





