عمران خان کی ہر بات امانت سمجھی، کبھی باہر شیئر نہیں کی، بیرسٹر گوہر کا موقف

عمران خان کی ہر بات امانت سمجھی، کبھی باہر شیئر نہیں کی، بیرسٹر گوہر کا موقف

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی کوئی بات باہر شیئر نہیں کی، ڈیل کی خبروں میں صداقت نہیںہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کوئی اندرونی بات کبھی باہر شیئر نہیں کی، اور ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہامیں نے عمران خان کی ہر بات کو امانت سمجھا، کبھی ان کی اندرونی گفتگو یا مؤقف کو میڈیا یا کسی اور پلیٹ فارم پر افشا نہیں کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ، خصوصاً ان کے بچے، موجودہ حالات سے مکمل طور پر باخبر ہیں۔قاسم سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں اور ان سمیت سب نے واضح طور پر کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں جو تاثر دیا جا رہا ہے وہ حقیقت کے برعکس ہے اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق کام کر رہی ہے۔

Scroll to Top