یومِ تشکر پر گورنر ہاؤس پشاور میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

یومِ تشکر پر گورنر ہاؤس پشاور میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب

معرکہ حق میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کے اعتراف میں ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی یومِ تشکر منایا گیا۔

اس سلسلے میں گورنر ہاؤس پشاور میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قومی پرچم بلند کیا۔

تقریب کا آغاز سبزہ زار میں قومی پرچم کشائی سے ہوا جس کے بعد بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی پر شکرانے کی دعا کی گئی، ملکی سالمیت، خودمختاری، شہدا کے درجات کی بلندی اور قوم کی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج کا دن ہمارے قومی اتحاد، عسکری وقار اور دفاع وطن کے عزم کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے عوام بھی یومِ تشکر منا رہے ہیں اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا۔

گورنر نے مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہماری افواج نے بھارتی جارحیت کا جرات، مہارت اور غیرمعمولی بہادری سے جواب دے کر دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص دشمن کے لیے عبرت، قوم کے لیے فخر کا باب ہے، وزیراعظم آزادکشمیر

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ یہ تاریخی فتح صرف عسکری کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کے اتحاد، یکجہتی اور حب الوطنی کی روشن مثال بھی ہے، بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی مسلح افواج کی اصل طاقت ہیں۔

Scroll to Top