آئی سی سی ویمنز ٹی 20 رینکنگ: سعدیہ اقبال نے نمبر ون پوزیشن سنبھال لی

آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری کردی، پاکستان کی سعدیہ اقبال نے انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن سے بولرز میں نمبر ون پوزیشن چھین لی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ کے مطابق پاکستان کی سعدیہ اقبال نے ایک درجہ بہتری کے بعد پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا، بھارت کی دپتی شرما کا دوسرا اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔

ویمنز ٹی 20 بیٹنگ کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بیٹر شامل نہیں، آسٹریلیا کی بیتھ مونی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، آل راؤنڈرز میں ہیلی میتھیوز کی پہلی، پاکستان کی ندا ڈار کی ساتویں پوزیشن ہے۔

Scroll to Top