خیبرپختونخوا کے موسم پر محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی،بارش کا امکان

اسلام آباد سمیت خیبرپختونخواکےمختلف علاقوں میں شدید آندھی اور طوفان، معمولات زندگی درہم برہم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کر دیا۔

پشاور اور صوابی سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں طوفان کے باعث دن کے وقت اندھیر ا ہوگیا ۔

طوفانی ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، جب کہ متعدد مقامات پر سائن بورڈز اُکھڑ گئے۔

آندھی کے ساتھ گردوغبار کے طوفان نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا، اور حدِ نگاہ میں کمی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی اور طوفان کے ممکنہ آنے کی پیش گوئی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :آئی سی سی ویمنز ٹی 20 رینکنگ: سعدیہ اقبال نے نمبر ون پوزیشن سنبھال لی

اس پیش گوئی کے مطابق گرد و غبار کے طوفان، بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، جس کے لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

Scroll to Top