خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے، علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوبے میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی تحریک چلائی ہے اور اب دوبارہ تحریک کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ تحریک کی کامیابی اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے اور کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ قرض ادائیگی کیلئے ڈیڑھ سو ارب مختض کر رکھے ہیں جبکہ صوبے کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وفاق کو قرض دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں افغانستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:اپر سوات، کالاکوٹ میں گیس سلینڈر دھماکہ، سات افراد زخمی

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت شروع کر دی ہے جبکہ ہم کہتے ہیں کہ افغانستان کیساتھ مذاکرات میں صوبے کو بھی شامل کیا جائے۔

Scroll to Top