صوابی کے علاقے جھنڈا پیہور لیول کنال (سٹیفہ نہر) میں ڈوبنے والے پشاور کے دو نوجوانوں کی لاشیں ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے نکال لیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زبیر اور عابد اللّٰہ نامی دونوں نوجوان آپس میں پڑوسی تھے اور پشاور کے رہائشی تھے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم حرکت میں آیا اور ماہر غوطہ خوروں پر مشتمل ٹیم، میڈیکل عملہ اور ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں شدید گرمی،خیبرپختونخواکےچندعلاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
ریسکیو ٹیم نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے آج صبح دونوں نوجوانوں کی لاشیں نہر سے برآمد کرلیں۔





