مردان،تخت بھائی کے تاریخی آثارِ قدیمہ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی

مردان: تخت بھائی کے تاریخی بدھ مت آثارِ قدیمہ کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹر ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں تاہم پہاڑی کی اونچائی کے باعث پانی کی رسائی میں مشکلات درپیش ہیں،جس کے باعث آگ بجھانے کا عمل روایتی طریقوں سے جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے قریبی اسٹیشنوں کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں، سازش ہے،والد شمیم آفریدی کا عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top