فیڈرل بورڈ کا میٹرک کے نتائج کا اعلان،طالبات نے میدان مارلیا

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سال 2025 کے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق طالبات نے میدان مارلیا ہے۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق سائنس گروپ میں آرمی پبلک اسکول محفوظ روڈ راولپنڈی کی طالبہ مریم ندیم نے 1093 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

لاہور گرائمر اسکول واہ کینٹ کی آمنہ ناصر نے 1087 نمبر لے کر دوسری جب کہ املاح فاؤنڈیشن اسکول اینڈ کالج مصریال روڈ راولپنڈی کی علیشاء ثاقب اور آرمی پبلک اسکول اینڈ کالج فارگرلزاٹک کی فاطمہ واجد نے 1083 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر حاصل کی۔

ہیومینیٹیز گروپ میں شائنگ اسٹار پبلک اسکول علامہ اقبال کالونی راولپنڈی کینٹ سے تعلق رکھنے والی ثناء بی بی نے 1045 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنسسترہ میل اسلام آباد کے طالبعلم عبد الرحمن نے 1029 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ اسی ادارے کے محمد سفیان احمد نے 1022 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

نتائج کی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے، انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلبہ دنیا بھر میں اپنی ذہانت اور محنت سے شناخت حاصل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھ  لیں  : خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 18 جولائی کو طلب،41نکاتی ایجنڈا جاری

ان کا کہنا تھا کہ چین نے اپنی آبادی کو بوجھ کے بجائے طاقت بنایا ہمیں بھی نوجوان نسل کو تعلیم و ہنر سے لیس کرنا ہو گا تاکہ وہ ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

Scroll to Top