پشاور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پشاور کے ورکرز نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے عرفان سلیم کو ٹکٹ نہ دینے پر سخت احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ورکرز کا کہنا ہے کہ آج باقاعدہ طور پر پریس کانفرنس کرینگے۔
پارٹی ورکرز نے کہا ہے کہ انہوں نے آج پشاور میں تفصیلی میٹنگ کی جس میں اس فیصلے کو نظر انداز کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے پشاور ورکرز نے واضح کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جلد پریس کانفرنس کے ذریعے اپنی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پارٹی کے ووٹرز اور کارکنوں کے جذبات کی نمائندگی کرتا ہے اور وہ اپنی آواز بلند کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن نے بلامقابلہ سینیٹ انتخابات پر اتفاق کرلیا
ورکرز کا مزید کہنا تھا کہ عرفان سلیم کی سیاسی خدمات اور محنت کو نظرانداز کرنا ناانصافی ہے، جس کے خلاف وہ متحد ہو کر مزاحمت کریں گے۔





