زمونگ کور میں سہولیات کا فقدان، سیدہ شہلا بانو نے نوٹس لے لیا

ایبٹ آباد :(حمد اللہ خان )ٰ خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن سیدہ شہلا بانو نے زمونگ کور حویلیاں کا اچانک دورہ کیا۔

جہاں انہوں نے ہاسٹل میں ناقص صفائی، پنکھوں کی خرابی، ادویات کی قلت اور کھانے کے غیر معیاری معیار پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

دورے کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زمونگ کور نے ایم پی اے کا استقبال کیا اور ادارے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کروایا۔

سیدہ شہلا بانو نے ہاسٹل کے حالات دیکھ کر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اہم ادارے میں نوجوانوں کے لیے بنیادی سہولیات کی کمی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمونگ کور جیسے ادارے کا مقصد بے سہارا بچوں کی بہتر تربیت اور پرورش ہے، اس لیے انتظامیہ کو سہولیات کی فراہمی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور قتل کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

انہوں نے متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اس معاملے کی خود نگرانی کریں گی۔

سیدہ شہلا بانو کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، ان کی فلاح و بہبود میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابلِ قبول ہے۔

Scroll to Top