امریکا کا بھارت پر تجارتی دباؤ، ٹرمپ نے 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی دے دی

واشنگٹن/نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو تجارتی محاذ پر دباؤ میں لاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا تو بھارت کو اپنی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت ایک بڑی اور اہم مارکیٹ ضرور ہے، مگر امریکا کے ساتھ غیر منصفانہ تجارتی رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

ان کے مطابق امریکا بھارتی مصنوعات پر رعایتی محصولات دے رہا ہے، لیکن اس کے بدلے میں امریکی مصنوعات کو بھارت میں مناسب رسائی نہیں دی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اب مزید یکطرفہ رعایتیں نہیں دے سکتا، اور اگر بھارت نے تجارتی شرائط پر لچک نہ دکھائی تو سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی کی علامت ہے۔ بھارتی وزارتِ تجارت کی جانب سے تاحال اس بیان پر کوئی باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Scroll to Top