امریکی صدر ٹرمپ نے برازیل پر درآمدی ٹیرف میں اضافہ کر دیا

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل پر 40 فیصد اضافی درآمدی ٹیرف عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

جس کے بعد برازیل پر عائد مجموعی ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام برازیل کی حالیہ معاشی اور تجارتی پالیسیوں کے خلاف ردعمل کے طور پر اٹھایا گیا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ کو سخت تحفظات ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی تجارتی اصولوں کے مطابق ہے اور اس کا مقصد امریکی صنعتوں کو غیر منصفانہ درآمدات سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ نے کم مالیت کی عالمی درآمدات پر دی جانے والی ڈیوٹی فری رعایت کو بھی معطل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کا بھارت پر تجارتی دباؤ، ٹرمپ نے 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی دے دی

تاہم سول ایئرکرافٹ اور ان کے پرزہ جات، تیل، توانائی کی مصنوعات، کھاد اور قیمتی دھاتوں کو اس اضافی ٹیرف سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلے امریکی کاروباری برادری کی مشاورت سے کیے گئے ہیں تاکہ امریکی صنعتوں اور مارکیٹ کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Scroll to Top