خیبر پختونخوا میں خواتین کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب آج ہوگا

پشاور:خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی ایک خالی نشست پر انتخاب آج ہو رہا ہے۔

یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر اب خواتین امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں منعقد کی جا رہی ہے، جہاں صوبائی اسمبلی کے 145 اراکین اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

تحریک انصاف نے اس نشست کے لیے مشال یوسف زئی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، جو پی ٹی آئی کی مضبوط امیدوار سمجھی جا رہی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ثوبیہ شاہد، جمعیت علمائے اسلام (ف) کی طرف سے شازیہ، جبکہ صائمہ خالد اور مہتاب ظفر بھی انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی اضلاع میں سخت سیکیورٹی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آگئے

اہم پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی امیدوار راحیلہ بی بی کو انتخابی دوڑ سے دستبردار کر لیا ہے۔

باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ثوبیہ شاہد کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جس سے اپوزیشن کی جانب سے ایک متحدہ محاذ بنتا دکھائی دے رہا ہے۔

Scroll to Top