وہ راز جو حکومت چھپانا چاہتی ہے، علیمہ خان نے بے نقاب کر دیا

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے خوفزدہ ہیں اور انہیں پاکستان آنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھایہاں بیٹھے لوگ نہیں چاہتے کہ بانی کے بچے پاکستان آئیں، وہ اپنے والد سے کیوں نہ ملیں؟ ان کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ موجود ہے، وہ ضرور واپس آئیں گے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستانی شہری ہیں تو انہیں ملک میں داخل ہونے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟حکومت احتجاجی کال سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

بیرسٹر سیف
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بھی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کو ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج سے حکومت مکمل طور پر بوکھلا چکی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھاپی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو جان بوجھ کر نااہل قرار دیا جا رہا ہے۔ جنہیں نااہل کیا گیا، ان کا اصل قصور یہ تھا کہ وہ فارم 45 پر کامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی اضلاع میں سخت سیکیورٹی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آگئے

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے یہ اوچھے ہتھکنڈے پی ٹی آئی کو احتجاج سے نہیں روک سکتے اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو زیادہ دیر تک روکا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top