کینیڈا نے فلسطینی ریاست کی تسلیم کے لیے بڑی شرط عائد کر دی! تفصیلات جانیں

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ستمبر 2025 میں ریاستِ فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مارک کارنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ فیصلہ عالمی انصاف، انسانی حقوق اور دو ریاستی حل کے جذبے کی حمایت میں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کا جائز حق ملنا چاہیے اور عالمی برادری کو اس سلسلے میں مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

کینیڈا مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وہ راز جو حکومت چھپانا چاہتی ہے، علیمہ خان نے بے نقاب کر دیا

تجزیہ کاروں کے مطابق کینیڈا کا یہ اقدام بین الاقوامی سطح پر مثبت اور جرأت مندانہ تصور کیا جا رہا ہے، جس سے فلسطین کی ریاستی حیثیت کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ اعلان برطانوی وزیرِاعظم کیئراسٹارمر، فرانس اور مالٹا کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں امن کے امکانات پر امیدیں بڑھ گئی ہیں۔

Scroll to Top