پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے پاس واقعی تنظیم موجود ہے تو انہیں تنظیمی امور سونپ دیے جائیں اور حکومتی ذمہ داریاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر چھوڑ دی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں حکومتی مشینری احتجاجی سیاست کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹائی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 11 اضلاع کے دورے کے بعد عوام نے تبدیلی کی سچائی دیکھ لی ہے اور 5 اگست کو یہ واضح ہو جائے گا کہ تحریک انصاف کس قسم کی تبدیلی لانا چاہتی ہے۔
اگر عوام واقعی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوتے تو انہیں بار بار انتخابات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔
سردار حسین بابک نے پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اپنے قائد عمران خان کی رہائی کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہی، حالانکہ ماضی میں یہی لوگ کہتے تھے کہ عمران خان ان کی ریڈ لائن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹ انتخاب سے ایپکس کمیٹی تک، وزیراعلیٰ کی غیر سنجیدگی بے نقاب، عقیل یوسفزئی
پختون ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب دعوے تو کیے جاتے ہیں، لیکن جب عمل کی باری آتی ہے تو نئی تاریخیں دے دی جاتی ہیں۔





