9 مئی واقعات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 167 افراد کو سزائیں، انسداد دہشتگردی عدالت کا بڑا فیصلہ

9 مئی واقعات: عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 167 افراد کو سزائیں، انسداد دہشتگردی عدالت کا بڑا فیصلہ

9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات کا فیصلہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سنا دیا۔ عدالت نے مجموعی طور پر 167 ملزمان کو مختلف مدت کی سزائیں سنائی ہیں جن میں کئی اہم سیاسی رہنما شامل ہیں۔

فیصلے کے مطابق، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اور تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10 سال قید کی سزا دی گئی۔

185 ملزمان پر مشتمل حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں 108 افراد کو سزا سنائی گئی جبکہ 77 افراد بری ہو گئے۔مقدمے میں فواد چوہدری، زین قریشی، خیال کاسترو، فیض اللہ کموکا، رانا اسد محمود، بلال اشرف بسرا، ہارون رشید، عمارہ رشید، صاحبزادہ حسن رضا اور کامران ورک کو بری قرار دیا گیا۔

قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ )کے مطابق غلام محمد آباد تھانے میں درج دوسرے مقدمے میں 66 ملزمان میں سے 8 کو بری اور 58 کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا دی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ بھی جلد سنائے جانے کا امکان ہے۔

Scroll to Top