سکیورٹی خدشات ، شمالی وزیرستان اور ٹانک میںبھی کرفیو نافذ

جنوبی وزیرستان لوئر کے مختلف علاقوں میں 10 اگست کو کرفیو نافذ، محکمہ داخلہ کا حکم نامہ جاری

خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 10 اگست کو مکمل کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کی سفارش پر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق اتوار کے روز صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ضلع کی تحصیل برمل کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔

اس دوران ہر قسم کی نقل و حرکت، عوامی سرگرمی اور کاروباری سرگرمیاں ممنوع ہوں گی، جبکہ خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران تمام بازار بند رہیں گے جن میں بالخصوص رغزئی اور اس سے ملحقہ مارکیٹیں شامل ہیں۔

متاثرہ راستوں میں خمرنگ تا رغزئی، شولام تا وانا، تیارزہ گیٹ سے کرب کوٹ، تنائ، عزیز آباد چوک سے درگئی پل تک کے علاقے شامل ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان راستوں پر نقل و حرکت سے گریز کریں۔

ایمرجنسی کی صورت میں مخصوص اجازت کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی تاہم اس کے لیے پولیس یا سیکیورٹی اداروں سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہو گا اور شناختی کارڈ سمیت ضروری کاغذات بھی جمع کروانے ہوں گے۔

کرفیو کے دوران اگر کوئی شہری سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھے تو اسے فوری طور پر اپنی گاڑی کم از کم 100 میٹر کے فاصلے پر سڑک سے نیچے کر لینا ہو گا تاکہ سیکیورٹی آپریشنز میں کسی قسم کی رکاوٹ یا غلط فہمی پیدا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : پاسپورٹ،اپنا جھنڈا، کرنسی،یورپ میں نیا ملک قائم، 20 سالہ نوجوان صدر بن گیا

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کرفیو کے دوران حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے۔

Scroll to Top