خیبر پختونخوا حکومت نے عید کے پیش نظر سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پینشن 20 مارچ کو دینے کا فیصلہ

کروڑوں کی لاٹھری جیتنے والےخوش نصیب کی حیران کن حکمت عملی سامنے آگئی

امریکہ کے جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ایک خوش قسمت شہری نے لاٹری کی ایک قرعہ اندازی میں اپنی قسمت آزما کر حیران کن کامیابی حاصل کی ہے۔

اس شخص نے 7 اگست کو ہونے والی پِک 4 قرعہ اندازی کے لیے خاص ہندسے 1-7-3-1 کے انتخاب پر 339 ڈالر کی لاگت سے 162 ٹکٹ خریدے۔

اس انتخاب کے پیچھے ان کا ماننا تھا کہ یہ ہندسے انہیں خوش قسمتی دیں گے۔ نتیجتاً، اس نے قرعہ اندازی میں 8 لاکھ 11 ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیتی، جو “پِک 4” کی تاریخ میں کسی فرد کو دی جانے والی سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔

شہری نے لاٹری حکام کو بتایا کہ اس نے یہ خاص نمبر چن کر قسمت آزمائی کی اور اس کی یہ حکمت عملی کامیاب ثابت ہوئی۔

Scroll to Top