آئی ایم ایف کا پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی عائد کرنے کا مطالبہ

غیر قانونی پیٹرولیم پمپس کے خلاف گھیرا تنگ ، صدر نےبل پر دستخط کردیئے

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف سخت اقدامات کرنا ہے۔

اس بل کی منظوری کے بعد ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور کسٹمز حکام کو ضبطگی کے اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔

نئے قانون کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ کا نظام متعارف کرایا جائے گا، جس سے ان کی نقل و حرکت پر مکمل نگرانی کی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ، پٹرولیم شعبے میں خلاف ورزیوں پر سخت سزائیں اور جرمانے عائد کیے گئے ہیں تاکہ اسمگلنگ کو روکنے میں مدد مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان،حکام کی غفلت، معروف درسگاہ میرانشاہ ماڈل سکول میں سیلابی ریلہ داخل

یہ ترمیمی ایکٹ پٹرولیم شعبے کی ریگولیشن کو جدید بنانے اور اس میں شفافیت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس کے ذریعے حکومت کے اقدامات مزید مؤثر ہوں گے اور ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیوں کو بھی مزید تیز کیا جائے گا۔

Scroll to Top