پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کےاجلاس کے اختتام پرخواجہ آصف کے افغانستان سے متعلق بیان پر صوبائی وزیر سجاد بارکوال اور مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی جلال خان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔
صوبائی وزیر سجاد بارکوال نے خواجہ آصف پر سخت تنقید کی جس پر جلال خان نے کہا کہ کسی کو بھی خواجہ آصف کے بارے میں غلط بات کرنے کا حق نہیں۔
سجاد بارکوال نے خواجہ آصف کی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ کون ہیں اور کیا اہمیت رکھتے ہیں جس پر جلال خان نے کہا کہ اگر میں آپ کی قیادت کے بارے میں ایسی باتیں کروں تو آپ کو کیسا لگے گا۔
جلال خان نے سجاد بارکوال کوکہا کہ وہ غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال نہ کریں ،اتنے تجربہ کار ہونے کے باوجود یہ رویہ مناسب نہیں۔
سجاد بارکوال نے کہا کہ اگر ان کے لیڈر کہیں کہ افغانستان ہمارا دشمن ہے تو تنقید کرنا حق ہے۔ جلال خان نے کہا کہ تنقید جائز ہے مگر غیر پارلیمانی الفاظ استعمال نہ کیے جائیں۔





