قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز نے شاندار آغاز کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو ابتدا ہی میں ہلا کر رکھ دیااور صرف 44رنز پر چارکھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔
بنگلہ دیش ٹیم کا اوپنر بیٹسمین پرویز حسین ایمان شاہین کے ہاتھوں پہلے اوور میں صفر پر آؤٹ ہوگئے ،دوسرے آؤٹ ہونے والےکھلاڑی توحید ہریدَے تھے جوشاہین آفریدی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے اور انہوں نے پانچ رنز بنائے ۔
تیسر ے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سیف حسن تھے جو حارث رؤف کی بال پر صائم ایوب کے ہاتھو ں کیچ آؤٹ ہوئے ، مہد ی حسن 11رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
قبل ازیں پاکستان نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ ابتدائی پانچ وکٹیں محض 49 رنز پر گر گئیں، جس سے ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اوپنرز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان بالترتیب 13 اور 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب ایک بار پھر ایشیا کپ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی نے 19، محمد حارث نے 31 اور محمد نواز نے 25 رنز بنائے، جن کی بدولت پاکستان نے مجموعی اسکور حاصل کیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن اور رشاد حسین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کر کے اپنی ٹیم کو مدد فراہم کی۔
بنگلہ دیش کے کپتان ذاکر علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
سپر فور مرحلے میں دونوں ٹیموں نے اب تک دو، دو میچ کھیلے ہیں، جہاں پاکستان کو بھارت کے خلاف شکست اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی ہے۔





