پشاور: پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ایک مسافر کے جوتوں کے تلووں میں چھپائی گئی 688 گرام منشیات قبضے میں لے لی ہے۔
اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر کی پروفائلنگ کے دوران اس کے جوتوں میں مشکوک حرکت دیکھی گئی جس پر فوری اسکریننگ کی گئی۔
تلاشی کے دوران جوتوں کے تلوؤں سے 485 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی، جبکہ مزید تلاشی پر بیگ میں رکھی چپلوں کی جوڑی سے 203 گرام ہیروئن پاؤڈر بھی پکڑا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے
ترجمان نے بتایا کہ اے ایس ایف کی اس کارروائی نے اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ملزم کو منشیات سمیت ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔





