اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر تبصرہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملاقات نے بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے اور پاکستان و امریکہ کے تعلقات میں بے مثال پیش رفت کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ 2025 ایک کامیابیوں سے بھرپور سال ثابت ہوگا، اور ہائبرڈ نظام کی شراکت داری کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب امریکی صدر جے ڈی وینس، اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : جدید ترین سیٹلائٹ، پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی
ملاقات اوول آفس میں تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ جاری رہی، تاہم اس میں زیر بحث معاملات کی تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں آئیں۔





