پشاور جلسہ ،علی محمد خان کی تقریر کے دوران ہلڑبازی،کارکنان نے جوتے دکھا دیئے

پاکستا ن تحریک انصاف کے پشاور جلسہ ناکام ہوگیا،ایم این اے علی محمد خان کی تقریر کے دوران ہلڑبازی دیکھی گئی،کارکنان نے تقریر کےدوران جوتے دکھا دیئے۔

جلسے میں شریک کارکنان کی جانب سے قائدین کی تقاریر میں عدم دلچسپی دیکھی گئی اور بڑی تعداد میں پنڈال چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔

کارکنان جاتے ہوئے جلسہ گاہ سے کرسیاں اور دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب جلسہ شدید بدنظمی کا شکار رہا۔ ہلڑ بازی کے باعث مرد کارکن خواتین کے پنڈال میں گھس گئے، جس پر خواتین نے جلسہ گاہ چھوڑنے میں عافیت جانی۔ اس دوران انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آئی اور جلسے کا ماحول بگڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام،کارکنان جلسہ گاہ چھوڑ گئے

قبل ازیںصورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اسٹیج پر آئے۔ خطاب کے دوران کارکنان نے احتجاج شروع کردیا، پنڈال میں نعرے بازی کی گئی اور بوتلیں پھینکی گئیں۔ ’’نہیں نہیں‘‘ کے مسلسل نعروں کے باعث وزیراعلیٰ کو اپنا خطاب ادھورا چھوڑنا پڑا۔

Scroll to Top