پشاور:پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں موجود سینئر صحافی ظفر اقبال نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے جلسےمیں میں پانچ لاکھ کارکنان جمع کرنےکے دعوے سراسر بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جلسہ گاہ کو تین مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ہر حصے میں 4ہزار کرسیاں رکھی گئی تھی۔
انہوں نے کہاکہ اگر 12ہزار افراد کرسیوں پر تھے تو کیا باقی چار لاکھ 88ہزار افراد باہر سڑکوں پر کھڑے تھے۔
انہوں نے کہاکہ یہ صرف پشاور یا خیبرپختونخوا کا جلسہ نہیں تھا بلکہ یہ ملک گیر جلسہ تھا اس کے باوجود اتنی کم تعداد میں کارکنا ن کی شرکت بدنظمی اور خصوصا علی امین گنڈا پور کی صوبائی حکومت کی پالیسوں سے کارکنان کی مایوسی ظاہر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا جلسہ فل فلاپ، کارکنوں نے قیادت کو جوتے دکھا کر مایوسی کا اظہار کیا: ڈاکٹر عباداللہ خان
انہوں نے جلسے میں بدنظمی اور کارکنان کی جانب سے قائدین کی تقریروں میں عدم دلچسپی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ جب علی امین گنڈاپور اور علی محمد خان نے تقریریں کی تو اس وقت کارکنان کی جانب سے جوتے دکھائے گئےجو موجودہ لیڈر شپ سے مایوس ہوچکی ہے۔





