کشمیر پر ثالثی کی پیشکش ہوئی تو امریکا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اگر کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کی گئی تو امریکہ اس کے لیے تیار ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے مدد فراہم کی تھی اور اس کوشش کو جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے دہشتگردوں کی حوالگی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 13 امریکی شہریوں کو قتل کرنے والے دہشتگرد کی حوالگی دو طرفہ تعلقات میں ایک مثبت آغاز تھا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے اور اس تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے، وزیراعظم

امریکی محکمہ خارجہ نے بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔

Scroll to Top