پاکستان کے نوجوان باکسر سمیر خان نے یو بی او یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کو پہلی بار عالمی باکسنگ ٹائٹل دلوا دیا ہے۔
27 ستمبر کو بنکاک میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں سمیر خان نے روایتی حریف بھارتی باکسر بنٹی سنگھ کو شکست دی۔
میچ کے آغاز ہی میں سمیر خان نے طیارہ گرنے کے واقعے اور 0-6 کا اشارہ دے کر بھارتی حریف کو چیلنج کیا جس پر بنٹی سنگھ آپے سے باہر ہو گیا اور اسے دھکا دے دیا۔
سمیر خان نے اس رویے کا بھرپور جواب دیا اور رنگ میں تابڑ توڑ حملے کر کے بھارتی باکسر کو چاروں شانے چت کر دیا۔
52 کلوگرام کیٹگری میں ہونے والے اس مقابلے میں پاکستانی باکسر نے پوری شدت کے ساتھ کھیل کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھا اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اپنی فتح یقینی بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی باکسر کوشکست دینے والے شہیر آفریدی کا کراچی پہنچنے پر شاندار استقبال
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے پہلی بار یو بی او ورلڈ چیمپئن شپ میں فتح حاصل کی ہے۔





