بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اداکار و سیاستدان وِجے کی سیاسی ریلی کے دوران ایک المناک حادثہ پیش آیا جب ہجوم میں اچانک بھگدڑ مچ گئی۔
افسوسناک واقعے میں 31 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
تامل ںاڈو کے وزیرِ صحت سبرا منیم نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ ایم کے سٹالن نے بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متأثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس مذاکرات کے لیے تیار، نیٹو کو روس پر حملے کی سازش کا ادراک ہونا چاہیے، سرگئی لاروف
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا





