چیٹ جی پی ٹی کا نیا ’پلس‘ فیچر جو سوتے وقت بھی آپ کی مدد کرے گا

اوپن اے آئی اپنے مشہور چیٹ جی پی ٹی پلیٹ فارم کے لیے ایک جدید فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جو صارفین کے سوتے وقت بھی فعال رہے گا۔

اس نئے فیچر کا نام ‘پلس’ رکھا گیا ہے جو صارفین کی سہولت کے لیے رات بھر کام کرتا رہے گا اور نئی معلومات جمع کرتا رہے گا۔

پلس فیچر کا بنیادی مقصد چیٹ جی پی ٹی کو مزید مؤثر اور فعال بنانا ہے تاکہ یہ صرف صارفین کے سوالات کے جواب دینے تک محدود نہ رہے بلکہ خود بھی گفتگو کا آغاز کر سکے۔

اس کے لیے پلیٹ فارم صارفین کی سابقہ چیٹس ان کی فراہم کردہ رائے اور کلینڈر جیسی دیگر ایپس سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا استعمال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کا ایک اور فیچر اب مفت دستیاب

صارفین کو یہ سہولت بھی دی جائے گی کہ وہ پلس فیچر کے ذریعے حاصل کی گئی معلومات پر اپنی رائے اور فیڈبیک بھی فراہم کر سکیں جس سے نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

Scroll to Top