غزہ امن معاہدے کے قریب، پاکستان سمیت مسلم دنیا کی حمایت حاصل ہے،ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاہےکہ مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے ان کا مجوزہ منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور غزہ میں امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

واشنگٹن میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کی جانب ایک تاریخی موڑ ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہاکہ ان کے امن منصوبے کی حمایت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی کی ہے۔

ان کے بقول وزیراعظم پاکستان نے میرے امن معاہدے کا خیر مقدم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تاریخی پیش رفت کو عرب اور مسلم دنیا کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے متعلق بھی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔

Scroll to Top