خیبر پختونخوا میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش متوقع، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

خیبر پختونخوا میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش متوقع، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے کئی اضلاع، بشمول کراچی میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی حالات پر نظر رکھیں۔

ادارے کے مطابق متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں نے موسم خوشگوار کر دیا ہے، تاہم لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔

Scroll to Top