افغان صورتحال پر پاک،چین اعلیٰ سطحی اجلاس، علاقائی تعاون اور شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

افغان صورتحال پر پاک،چین اعلیٰ سطحی اجلاس، علاقائی تعاون اور شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان اور چین کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں دونوں ممالک نے علاقائی سلامتی، امن اور استحکام کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

نمائندہ خصوصی صادق خان نے چینی نمائندہ برائے افغانستان یو ژ یاؤ ونگ سے ملاقات کی، جہاں دونوں فریقین نے افغان امن کے لیے تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بھی گفت و شنید کی گئی، جس میں مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

پاکستان اور چین نے علاقائی ترقی اور استحکام کے فروغ کے لیے مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن قائم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ اجلاس ماسکو میں عالمی اور علاقائی سطح پر جاری امن عمل کی حمایت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جس کا مقصد افغانستان میں پائیدار امن اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔

Scroll to Top