خیبرپختونخوا پولیس کے 5 ہزار سے زائد اہلکاراہم شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور ہونے کا انکشاف

سینئر صحافی عارف یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار مختلف شخصیات کے ساتھ سیکیورٹی پر معمور ہیں۔

پختون ڈیجیٹل کے پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عارف یوسفزئی کا کہنا تھاکہ کسی کودو اہلکار ،کسی کو پانچ اور کسی کو دس اہلکار بطور سیکیورٹی دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پولیس کو اپنی سیکیورٹی پر لگا لیں ۔

عارف یوسف زئی کا کہنا تھا کہ دوسری طرف خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی جانب سے سب سے زیادہ پولیس کوٹارگٹ کیا جارہاہےاسلئے جس نے بھی پولیس کو بطور سیکیورٹی رکھا ہے اس پر حملہ ہونے کا امکان بڑھ جاتاہے،ہر سیاسی رہنما اور سیاسی جماعتوں کو پرائیوٹ سکیورٹی رکھنی چاہیئے ۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ میں آٹے کی قلت، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف درخواست دائر

Scroll to Top