عباس خان
باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے بعد مزید سات دیہات کو کلیئر قرار دے دیا ہے جس کے بعد ان علاقوں کے متاثرین کو اپنے گھروں کو واپسی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کلیئر کیے گئے دیہات میںذرئے، گیلے، گٹ، غنڈے، لرہ زگئی، برہ زگئی اور زگئی شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے بعد متاثرہ خاندان کل سے باعزت طور پر اپنے گھروں کو واپس جا سکیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کی واپسی کا عمل باقاعدہ انتظامات کے ساتھ شروع کیا جائے گا اور اس دوران ضلعی انتظامیہ ان کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس، ضم اضلاع کےترقیاتی منصوبوں کے لیے 12 ارب روپے کی منظوری کا فیصلہ
حکام کا کہنا ہے کہ واپسی کے موقع پر متاثرین کو سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔





