صنم جاوید کی گرفتاری، صوبائی صدر پی ٹی آئی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

پشاور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر نے صنم جاوید کی گرفتاری کے واقعے پر صوبائی حکومت سے فوری موقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جنید اکبر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کارکنان محفوظ کیوں نہیں؟ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ صنم جاوید کی گرفتاری کے حوالے سے عوام کو وضاحت دے اور واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے آئی جی خیبرپختونخوا کو اسمبلی بلا کر حقائق عوام کے سامنے لانے چاہیں۔

یاد رہے کہ پشاور میں آفیسرز میس کے قریب صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں الزام ہے کہ پانچ نامعلوم افراد نے اسے مصروف شاہراہ پر روکا اور زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا کا خاندان زوال کا شکار،سیاست تقریروں تک محدود ہوگئی، ترجمان وزیراعلیٰ کا ردعمل

ترجمان وزیر اعلیٰ فراز مغل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

وہی ایف آئی آر مدعیت ایڈووکیٹ حرا بابر کے تحت تھانہ شرقِی پشاور میں درج ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم بھی جاری کیا ہے، اور پشاور پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Scroll to Top