خیبرپختونخوا اسمبلی اور صوبائی حکومت کے درمیان بہترین تعاون قائم ہے، اسپیکرپختونخوا

شاہد جان
پشاور : اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی اور حکومت کے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشنز قائم ہیں۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں بعض حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات کو پارٹی میں بے چینی پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا۔

بابر سلیم سواتی نے کہا کہ ہم سابق وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور عوامی خدمت کے مشن کے لیے متحد اور یکسو ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان ناحق قید میں ہیں اور ان کی رہائی پارٹی اور عوام کا مینڈیٹ ہے۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کے فیصلوں کے پابند ہیں اور منظم جدوجہد اور نظم و ضبط کے ذریعے ہی ہم اپنے کپتان کی رہائی اور تحریک انصاف کے مشن کو مکمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : صنم جاوید کی گرفتاری، صوبائی صدر پی ٹی آئی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

انہوں نے کہا کہ پارٹی کو تقسیم کرنے کی تمام کوششیں عمران خان مخالف قوتوں کا آخری حربہ ہیں، لیکن ہمارا اتحاد، نظم و ضبط اور حقائق پر مبنی مؤقف ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

Scroll to Top