وزیرستان اپر و لوئر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی

ضلع جنوبی وزیرستان کے اپر کی تحصیل لدھا میں آج 8 اکتوبر صبح 6 بجے سے 10 اکتوبر صبح 6 بجے تک 48 گھنٹے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس دوران تحصیل بھر میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

دفعہ 144 کے دوران تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گی جبکہ سپین جماعت سے شیرونگی تک کا راستہ مکمل طور پر بند رہے گا۔

اہم ہدایات کے مطابق صرف ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے بعد شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات جمع کروا کر سفر ممکن ہوگا۔

علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر دیگر گاڑیوں کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے اتارنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں 21 اضلاع میں زعفران کی کاشت کا بڑا منصوبہ

متاثرہ علاقے میں عوام سے گزارش ہے کہ وہ دفعہ 144 کی مکمل پابندی کریں تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

Scroll to Top