مشعال یوسفزئی سے صلح کے بعد اڈیالہ کے دروازے علی امین کے لیے کھل گئے، جنید اکبر کا اہم انکشاف

اسلام آباد: صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا ہے کہ عمران خان کی اکاونٹس کو اپنانا ہمارا مقصد ہے، اور اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ اسے کون چلا رہا ہے، بلکہ اہم یہ ہے کہ یہ تنظیم عمران خان کے وژن کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہیں عمران خان کے ہر لفظ پر اعتماد ہے۔

پختون ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں اور پختونخوا میں کسی بھی لیڈر کو اتنی حمایت نہیں ملی جتنی عمران خان کو حاصل ہے۔

انہوں نے پرویز خٹک کے دور حکومت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ اسی دور میں کی گئی اصلاحات کی وجہ سے پارٹی کو دوبارہ دو مرتبہ صوبے میں حکومت ملی۔

صوبائی صدر نے بتایا کہ وہ بننے کے بعد عمران خان سے ملاقات نہیں کر سکے، اور انہیں صرف چند مخصوص افراد کے ذریعے پیغامات ملے ہیں، جو ابھی تک ان تک نہیں پہنچے۔

سوشل میڈیا پر جنید اکبر اور فراز مغل کے درمیان نوک جھونک پر بھی صوبائی صدر نے اظہار تشویش کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن کا ان کے خلاف ٹویٹ کرنا انتہائی افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی کامیابی کے بعد بھارتی عسکری قیادت کے خلاف آوازیں بلند

مزید برآں جنید اکبر نے انکشاف کیا کہ شہرام ترکئی اور اسد قیصر کے بھائیوں کو صرف اس وجہ سے کابینہ سے نکالا گیا کیونکہ انہوں نے صوابی جلسے میں ان کی مدد کی تھی۔

تاہم مشعال یوسفزئی کے ساتھ صلح کے بعد اڈیالہ کے دروازے علی امین کے لیے کھل گئے ہیں۔

Scroll to Top