جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا، دوسرا گروپ کل صبح متوقع ہے

لاہور:جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ لاہور پہنچ گیا ہے۔

جبکہ اسکواڈ کا دوسرا گروپ جمعرات کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔

ائیرپورٹ پر ٹیم کو سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں ہوٹل منتقل کیا گیا، جہاں کھلاڑی آرام کریں گے اور آئندہ روز سے پریکٹس سیشنز کا آغاز متوقع ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مشعال یوسفزئی سے صلح کے بعد اڈیالہ کے دروازے علی امین کے لیے کھل گئے، جنید اکبر کا اہم انکشاف

پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں آئندہ دنوں میں بھرپور ٹریننگ کریں گی، اور شائقین کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز سیریز کی توقع ہے۔

Scroll to Top