محمد عباس خان
باجوڑ: سیکیورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کامیاب کارروائی کے بعد سات دیہات کو کلیئر قرار دے دیا، ضلعی انتظامیہ نے ان علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کو گھروں کی باعزت واپسی کی اجازت دے دی ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق کلیئر کیے گئے دیہات میں ذرئے، گیلے، گٹ، غنڈے، لرہ زگئی، برہ زگئی اور زگئی شامل ہیں۔
سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ان علاقوں میں صورتحال کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے بعد واپسی کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کسی کو ہنگو کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جی او سی میجر جنرل شاہد امیر
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرین کی واپسی کا عمل آج سے باقاعدہ انتظامات کے ساتھ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس دوران متاثرہ خاندانوں کو سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ متاثرین کی مرحلہ وار واپسی کو منظم اور باعزت طریقے سے ممکن بنایا جائے گا اور ضلعی ٹیمیں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گی۔





