خیبرپختونخوا میں اپوزیشن متحرک، ن لیگ و جے یو آئی نے امیدوار فائنل کرلیے

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن متحرک، ن لیگ و جے یو آئی نے امیدوار فائنل کرلیے

خیبرپختونخوا میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئیں ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے وزارتِ اعلیٰ کی کرسی کے لیے اپنے اپنے امیدوار فائنل کر لیے ہیں، جبکہ ایک متفقہ امیدوار سامنے لانے کے لیے مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے علیحدہ علیحدہ طور پر اپنے امیدواروں کو فائنل کر لیا ہے۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے اکرم خان درانی یا مولانا لطف الرحمان کا نام زیر غور ہے، جبکہ ن لیگ نے ڈاکٹر عباداللہ کو اپنا مضبوط امیدوار قرار دیا ہے۔

اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ وزارتِ اعلیٰ کے لیے ایک مشترکہ اپوزیشن امیدوار میدان میں لایا جائے، تاکہ ایوان میں مؤثر سیاسی حکمت عملی اپنائی جا سکے۔ تاہم، تاحال کسی ایک نام پر مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

آئینی حق اور سیاسی تدبرجے یو آئی (ف) خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینا ہر جماعت کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ ہم اس حق کو استعمال کرتے ہوئے اپنا امیدوار سامنے لائیں گے، اور کوشش ہے کہ اپوزیشن کا متفقہ امیدوار میدان میں ہو۔‘‘

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تیاری اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ اپوزیشن کی جانب سے وزارتِ اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جلد جمع کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ’’تمام اپوزیشن جماعتیں ایک صفحے پر آنے کی کوشش کر رہی ہیں، اور جلد ہی متفقہ امیدوار کے اعلان کے ساتھ واضح لائحہ عمل سامنے آ جائے گا۔‘‘

Scroll to Top