پاکستان کی سالمیت پر حملہ نمک حرامی ہے ،اختیار ولی کی پاک فوج کو خراج تحسین

پاکستان کی سالمیت پر حملہ نمک حرامی ہے ،اختیار ولی کی پاک فوج کو خراج تحسین

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے افغان فورسز کی پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے ساتھ پیار اور محبت کے رشتے کو ترجیح دی ہے اور کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کو سینے سے لگائے رکھا ہے، مگر بدقسمتی سے بدلے میں افغانستان نے پاکستان کے اندر پراکسی وار شروع کر رکھی ہے۔

اختیار ولی خان نے واضح کیا کہ پاکستان اور اسلام کے ازلی دشمن بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان پر حملہ کرنا نہ صرف نمک حرامی ہے بلکہ قومی سلامتی کے خلاف خطرناک سازش ہے۔ انہوں نے پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے مسلح افواج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کے گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، اور پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب پاک فوج کو بھرپور انداز میں دینے کی مکمل صلاحیت حاصل ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے پاک فوج، سیاسی قیادت اور عوام ایک صف میں متحد ہیں اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Scroll to Top